8 ستمبر، 2013، 12:17 PM

جواد ظریف

ایرانی وزير خارجہ کی نوری مالکی سے ملاقات

ایرانی وزير خارجہ کی نوری مالکی سے ملاقات

مہر نیوز/8ستمبر/2013ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے وزير اعظم نوری المالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف  نے آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے وزير اعظم نوری المالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے نئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرآج صبی عراق کے دارالحکومت  بغداد پنہچ گئے ، جہاں وہ عراق کے اعلی حکام سے گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عراقی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر اور نائب صدر کا پیغام عراقی وزير اعظم کو پیش کیا۔

News ID 1827551

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha